آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی طیارہ سانحے پر دل بہت غمگین ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا دل کراچی طیارہ سانحے پر بہت غمگین ہے۔

 میاں نوازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعتہ الوداع کےدن اس حادثے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ اپنوں کو کھو دینے والوں کا دکھ بہت بڑا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‏جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے بچا لیا ان کو اللہ تعالیٰ جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

 اس موقع پر پی آئی اے کے عملے کے افراد جو جہاز میں موجود تھے، ان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

قومی خبریں سے مزید