• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: اظہارِ افسوس کرنے والوں کا شکریہ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرنے والے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس دہشت ناک حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرنے پر میں عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غم کے اس وقت میں پاکستانی عوام آپ کی اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چند کلو میٹر کی دوری پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں درجنوں افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

طیارہ حادثے پر پاکستانی قیادت کے ساتھ ساتھ غیر ملکی رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین