• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے قرضہ مذاکرات جاری ، مثبت نتائج متوقع ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام کے دوسرے جائزہ کے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں امید ہےکہ جلد ہی مثبت تنائج سامنے آئیں گے،ان تمام ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں گے جن کے قرضوں میں عدم استحکام ہے، کورونا وائرس کے بعد مذاکرات میں تعطل میں آگیا تھا اور زیادہ توجہ کورونا وائرس کے باعث معاشی منفی اثرات سے نکلنے کےلیے ریپڈ فنانسنگ پر مرکوز رہی اور اس حوالے سے پاکستان کی ایک ارب 40 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دی گئی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف کے ڈائر یکٹر کمیونیکیشن گیری رائس نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔
تازہ ترین