• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی: چیف میٹرولوجسٹ


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔

سردار سرفراز کے مطابق اس دوران شہر میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں دن میں درجۂ حرارت 25 ڈگری اور رات میں درجۂ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید