راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث آگ سے باپ اور 4 بچے جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں شامل والد کی عمر 42 سال جبکہ بچوں کی عمریں 3 سے7 سال کے درمیان ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔