پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک کے رہنما اور سابقہ ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نےپشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مین آفس کا ریگی ماڈل ٹاون منتقلی کوحیات آباد کے مکینوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد کے تمام مکاتب فکر کے لوگ حکومت کے اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں کیونکہ حیات آباد کے لوگوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لئے ریگی جانا پڑے گا حیات آبا اس کی منتقلی سے مسائلستان بن جائے گا انہوں نے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی، وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا، وزیر اعلی کے پی کے محمود خان سے اپیل کی ہے کہ ریگی ماڈل ٹاون کیلئے سب آفس کا انتظام کرکے مین آفس کی منتقلی کا فیصلہ حیات آباد کے بہتر مفاد میں واپس لیا جائے۔