• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 18 ہزار 730 ہوگئی۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 324 اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا کے 28، راولپنڈی میں 33 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 54 اور حافظ آباد میں 55 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک1 لاکھ 97 ہزار 225 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین