• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل زارا عابد کی طیارے میں جاں بحق ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 107 مسافر سوار تھے، اکثر مسافروں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن بعض مسافر ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی تک متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، انہی مسافروں میں ایک ماڈل زارا عابد بھی ہیں۔ماڈل گرل زارا عابد کے حوالے سے پہلے میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں لیکن اب ان کے میک اپ آرٹسٹ نے ان دعووں کی تردید کردی ہے۔ میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں زارا عابد محفوظ رہی ہیں اور وہ اب ہمارے ساتھ ہیں ، ان کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب اینکر پرسن فرح یوسف نے بھی زارا عابد کے بچ جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرح یوسف کے مطابق زارا عابد اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں اور انہیں دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔دوسری جانب پاکستان فیشن انڈسٹری ٹاپ ماڈل زارا عابد کی طیارہ حادثے میں المناک موت پر سوگ میں ڈوب گئی ہے اور تمام لوگ اپنے اپنے انداز سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں ۔اداکارہ صبا قمر نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا افسوس کیا ہے۔اس کے علاوہ مہوش حیات،ایمان علی،عمران عباس، فیصل قریشی،ہمایوں سعید،ایشل فیاض،حسن شہریار منور،وجاہت رؤف،ماورا حسین،وہاب شاہ ،ماہرہ خان،ماریہ واسطی احسن خان ،فاروق مینگل سیمت بے شمارافراد نے زارا عابد کی فیملی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین