• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے، نالائق اور بدعنوان ملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطا بق نالائق اور بد عنوان افسروں اور اہل کاروں کو قبل ازوقت ر یٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے تمام ا فسروں اور اہل کاروں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جنہوں نے ماضی میں نیب سےپلی بارگین کی یا ان کی سالانہ اے سی آرز تین یا اس سے زیادہ خراب ہیں یا وہ خراب شہرت کی وجہ سے پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں سپر سیڈ کر دیئے گئے ۔ ایسے ملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کیلئے دور یٹائرمنٹ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ایک افسروں کے کیسز دیکھے گی اور دوسری ملازمین کے کیسز۔ سی ڈی اے کے بعض اہل کار اور افسران ایسے ہیں جن پر کئی کئی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں ، وہ جیل جا چکے ہیں ۔ ان کا سرو ریکارڈ اور شہرت خراب ہےمگر ابھی تک وہ سروس کے مزے انجوائے کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین