• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سادگی سے ہی سہی مگر لازمی منائیں، فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ عید سادگی سے ہی منائیں مگر لازمی منائیں۔

عید الفطر کے موقع پر فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم سب ہی وبائی بیماری اور حالیہ المناک واقعے کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہمیں پھر بھی اللّہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے عید لازمی منانی چاہیے۔‘

فیصل قریشی نے کہا کہ ’عید تمام امت مسلمہ کے لیے االلّہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ہمیں عید کے موقع پر اپنی دُعاؤں میں اُن تمام لوگوں کو یاد رکھنا ہے جو عالمی وبا اور طیارہ حادثے سے متاثر ہوئے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اِس لیے ہمیں عید سادگی سے اور لازمی منانی چاہیے۔‘

اِس سے قبل فیصل قریشی نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں انتقال کر جانے والوں کے لیے دُعا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ ہم سب کے لیے ایک دلبرداشتہ خبر ہے، اللّہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔‘

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین