• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ عید طیارہ حادثہ متاثرین کے نام، عائزہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد کرلیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عائزہ خان نے کہا کہ ’ہم عید سے قبل اپنے باپ اور بیٹوں کو کھو چکے ہیں۔‘

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہرپوش‘ کی ’مہرو‘ نے کہا کہ ’طیارہ حادثے میں ہم اپنی ماؤں اور بیٹیوں کو کھوچکے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت ہی دُکھ کی بات ہے کہ آج ہماری قوم 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی۔‘

عائزہ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بھی پی آئی اے ایئر بیس 320 کو یاد کرتے ہوئے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

اُنہوں نے چاند رات کے موقع پر بھی طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں دیکھوں اُداسی ہی اُدسی ہے، ایسے میں کیا چاند رات اور کیا عید۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’بس اللّہ ہم سب پر اپنا رحم کرے ۔‘

تازہ ترین