• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میرعلی میں پیش آیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زبیداللّٰہ، فرمان اللّٰہ اور ملک نعمت اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زبید اللّٰہ خان سی ایس ایس آفیسر تھے، اور اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ زبید اللّٰہ اسلام آباد سے عید منانے گاؤں وزیرستان آئے تھے، رشتہ دار کے گھر سے پیدل واپسی پر نامعلوم افراد نے گولیاں ماری ہیں۔

تازہ ترین