• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ایک نڈر قوم ہیں، جب ہمیں پتا چلا تھا کہ سونامی آنے والا ہے تو سب سی ویو پہنچے تھے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ جو زندگی وہ چاہتی تھیں وہ انہیں لاک ڈاؤن میں ملی۔ لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔ اس سے پہلے کی جو زندگی تھی وہ بہت ٹی وی، فلمی اور ڈرامائی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے منفی پیغامات کو نظر انداز کرنا سیکھا ہے۔ ہمیں یہ بات قبول کرنی چاہیے کہ جب آپ مشہور ہوں تو آپ پر کوئی بھی کسی بھی قسم کی تنقید کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے راشن تقسیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ان پر تنقید کی گئی تھی۔

تازہ ترین