• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں، حرا مانی

کورونا سے لڑنے کیلئے حرا اور مانی کا خصوصی ویڈیو پیغام


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ’براہِ مہربانی سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اِس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر اور اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

View this post on Instagram

Ahtiyat apnay zindagi bachaye

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حرا مانی نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن نرم ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دیں۔‘

اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی معلومات سے خود کو آگاہ رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔‘

آخر میں مانی نے کہا کہ  ’احتیاط کریں اور زندگی بچائیں۔‘

اِس سے قبل حرا مانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم پاکستانی ایک نڈر قوم ہیں، جب ہمیں پتا چلا تھا کہ سونامی آنے والا ہے تو سب سی ویو پہنچے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔

تازہ ترین