• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے اپنے اہم بیان میں مزید کہا کہ کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے۔ عوام گمراہ کُن خبروں پر کان نہ دھریں۔ تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔

تازہ ترین