• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کو فوری رہا کیا جائے، ہسپانوی مصنفہ اور عباس ناصر کا مطالبہ

ہسپانوی مصنفہ اور صحافی آنا بالیسٹروز اور اسپین میں مقیم  پاکستان کے معروف سینیئر صحافی و کالم نگار عباس ناصر نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہسپانوی مصنفہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں معلومات کی آزادانہ فراہمی اور اختلاف رائے ایک جرم ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس تاثر کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں اسپین میں مقیم سابق ایڈیٹر ڈان عباس ناصر نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا کہ بطور ایک پاکستانی صحافی کے وہ بھی اپنی آواز ان متعدد آوازوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں جو پاکستانی صحافی میر شکیل الرحمٰن کو بدستور حراست میں رکھے جانے کے خلاف اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دانست میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو ان کے گروپ کی ادارتی پالیسی کے خلاف سزا دی جا رہی ہے  اور یہ ریاستی تشدد اور دہشت گردی کے مترادف ہے۔

عباس ناصر نے اپیل کی کہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔

تازہ ترین