• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد : عید کے دوسرے روز شدید گرمی رہی

اسلام آباد میں عید کے دوسرے روز شدید گرمی اور حبس رہا، شہر کے تمام تفریحی مقامات بند رہے لیکن شہری تفریح کا بہانا ڈھونڈ ہی لیتے ہیں، جڑواں شہروں میں رہنے والوں کو جب کوئی جگہ نہ ملی تو انہوں نے فیصل مسجد کا رخ کرلیا۔

فیصل مسجد آنے کی اجازت ملی تو شہریو  نے کورونا سے متعلق ساری احتیاطی تدابیر نظرانداز کردیں۔

 شہر کی بیشتر سڑکیں سنسان ہیں مگر فیصل مسجد کے راستوں میں خوب رونق لگی رہی۔

شہری پتھاروں سے سوڈا، کابلی پلاؤ، سموسے، پکوڑے اور کھانے پینے کی مختلف اشیاءکھا کر لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین