• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کل عید کے دن کے حساب سے کورونا ٹیسٹ بڑھائے گئے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل عید کے دن کے حساب سے کورونا ٹیسٹ بڑھائے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2327 ٹیسٹ کیے جس میں 573 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 161628 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 23507 کیسز ظاہر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے۔

سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 374 ہوگئی ہے، 248 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 49  مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 14618 مریض زیر علاج ہیں، 12931 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 794 مریض آئسولیشن مراکز میں زیر علاج ہیں،  893 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 542 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8515 ہوگئی ہے، کورونا سے صحتیاب ہونے کا تناسب 37 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے کل 573 نئے کیسز میں 467 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ضلع شرقی 135، ضلع مرکز 109، ضلع جنوبی 94، ضلع کورنگی 77، ضلع ملیر 31، ضلع غربی 21 شامل ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں میں حیدرآباد 24، شکارپور 12، جیکب آباد 11، کشمور 5، لاڑکانہ 4، سکھر 3، عمرکوٹ 3 کیسز آئے، قمبر، خیرپور اور دادو میں 2-2 جبکہ سانگھڑ میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ احتیاط کے بغیر کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

تازہ ترین