• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرمی کے بعد وبا کے پھیلاؤ میں دوسرا عروج آسکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ممالک میں نرمی کے بعد وبا کے پھیلاؤ میں دوسرا عروج آسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل رائن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ دنیا کورونا کیسز کے پہلے عروج کے وسط میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی اس دور میں ہیں، جہاں بیماری عروج کی طرف بڑھتی ہے، بیماری کے پھیلاؤ میں کسی وقت بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل رائن نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ میں کمی آنے پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس میں مسلسل کمی ہی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوسرے عروج کا امکان آنے والے ماہ میں انفلوئنزا کے دور میں ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل رائن نے کہا کہ وائرس کے دوسرے عروج سے متعلق تیاری کے لیے چند ماہ ہوں گے۔

تازہ ترین