وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے انفارمیشن گروپ کے آفیسر زبیداللّٰہ خان کی وزیرستان میں شہادت پر رنج اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس اندوہناک سانحے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں۔