• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر مذہبی جذبے و احترام کیساتھ منائی گئی، نماز عید کے بڑے اجتماعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیدالفطر اتوار کو مذہبی عقیدت اور جزبے کے ساتھ منائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے عید الفطر کے اجتماعات کے بعد گلے مل کر ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی گھروں میں انواع اقسام کے پکوان بنائے گئے،نادار افراد میں عید کی نمازسے قبل فطرۃ تقسیم کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے نماز عید گورنر ہاوس کے لان میں ادا کی ۔عیدالفطرکے بڑے بڑے اجتماعات دارالعلوم کورنگی ، گراؤنڈ، کے پی ٹی گراؤنڈ ، مسجد بیت المکرم، ، سبیل والی مسجد، جامعہ بنوری ٹاؤن، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، مسجدسلطان، طوبی مسجد، مسجدعلی، ، شاہ خراساں، مسجد باب العلم ، جامعہ رواسات ، مسجد خیرالعمل، مسجدنور ایمان، رضویہ سوسائٹی، مسجد ومام بارگاہ عباء گلبرگ، مسجدیثرت ، مسجدشاہ کربلا،، مسجد محمدبلوچ، جامعہ بنوریہ، گلزار مدینہ، فیضان مدینہ، جامعہ امجدیہ، جامع مسجد جیکب لائن ، لیاقت آباد، مسجدمصلح الدین گارڈن ، جامع مسجدکنزایمان، سمت سیکڑوں کھلے جگہوں ، پارکوں میدانوں میں منعقدہوئےعیدالفطر کے اجتماعات میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد سمیت کرونا وائریس میں جان بحق افراد کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ عید کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بعض مساجد کے باہر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ بعض مساجد میں نمازیوں پر اسپرے بھی کیا گیا تاہم اکثرمساجد میں نماز عید کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین