• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود ہل پارک مسجد کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 30سالہ خاتون کرن اخلاص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،زخمی خاتون جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پویس کے مطابق خاتون اے ٹی ایم مشین سے رقم نکال کر جیسے باہر بکلی تو ملزمان نے انھیں لوٹنے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور بغیر لوٹے فرارہوگئے ۔ ادہر سرجانی ٹاون تھانے کی حدو یوسف گوٹھ کریمی چورنگی کے قریب ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کر نے پر فائرنگ کرکے 20 سالہ عادل ولد عبید کو زخمی کردیا ،ا سی دوران رینجرز موقع پر پہنچ گئی ،جس پر ملزمان موٹرسائیکل اور پستول چھوڑ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیاا ور مذکورہ سامان تحویل میں لےلیا ۔

تازہ ترین