• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھا نچے کو برباد کر دیا، ن لیگ

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نےپارٹی قیادت کی ہدایت پر اوکاڑہ میں سات دن پہلے گیارہ سال کے بچہ کے کھلے گٹر میں گر کر جان بحق وہونے اور حکومت کی جانب سے مبینہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر وہاں کا دورہ کیا اور بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لئے مکمل یقین دھانی کرائی ۔اس موقع پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں سات دن پہلے گیارہ سال کا بچہ کھلے گٹر میں گر کر جان بحق ہو گیا ہے مگر اس کی لاش ابھی تک نہیں ملی انہوں نے کہ حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھانچہ کو برباد کر دیاہے۔ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیلوں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
تازہ ترین