• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر رہنماء کورونا میں مبتلا

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر رہنماءبھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ، چئیرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر خضر حیات، صدر ڈاکٹر سلمان حسیب اور پیٹرن انچیف ڈاکٹر عاطف مجید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ تینوں ڈاکٹر وں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔پنجاب میں اب تک 241ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وارڈ میں ڈیوٹی سمیت دیگر امور سر انجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین