• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی سرمایہ دارانہ نظام بھی زمین بوس ہورہاہے،لیاقت بلوچ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر روز ہ داروں کیلئے شکر اور انعام کا دن ہے ۔روز ہ اورقرآن اہل ایمان کی زندگیوں کو ضابطہ کا پابند بناتا ہے ۔اللہ پر کامل ایمان اور رسول اللہ خاتم انبیاءسے عشق و محبت ہی بندہ مومن کی عزت اور نجات ہے ۔حکومت علماءکے ساتھ مل کر مستقل بنیادوں پر رویت ہلال کا مسئلہ حل کرے ۔دنیا کو پاکستان کے خلاف جگ ہنسائی کا موقع نہ دیا جائے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اشتراکیت کے بعد مغربی سرمایہ دارانہ نظام بھی زمین بوس ہورہا ہے ۔ریاست مدینہ کے نظام کی دعویدار حکومت کیلئے تاریخی موقع ہے کہ نئے نظام کی متلاشی دنیا کو پاکستان ،اسلام کا مثالی نمونہ بن کر دکھائے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر ہندو اور فلسطین یہودیوں کے قبضہ میں ہے ۔عالم اسلام کے انتشار کی وجہ سے مسلمان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کراچی میں فضائی حادثہ پر غم زدہ ہے ،غیر جانبدار انہ تحقیقات ہی مطلوب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا پھیل رہی ہے اور حکومت ازسر نو قوم کو دھمکا رہی ہے ۔اصل میں عمران سرکا رکے تذبذب نے پوری قوم کو مشکلات کا شکار کردیا ہے ۔
تازہ ترین