• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم میں وحدت اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں،مولانا امجدخان

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو اور جامعہ رحمانیہ میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مو جو دہ حالات قوم میں اتحاد واتفاق کا تقاضا کرتے ہیں اور یہ ذمہ داری سب سے پہلے حکومت کی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت قوم میں وحدت اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور دین وطن کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی انہوں نے کہاکہ شریعت مصطفی ؐ قیامت تک پیش آنے والے ہر مسئلے کا حل بیان کر چکی ہے اس لیے ہر مسئلے پر شریعت کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ شریعت نے معاشرے کے تمام طبقات کو حقو ق دیئے ہیں زکوۃ صدقات اور عشر کا نظام معاشرے کے غرباء کے لیےدیا گیا اور عید جیسے خوشی کے ایام میں بھی غرباء کو اپنے ساتھ رکھنے کے لیئے باقاعدہ احکامات دیئے ہیں اور صدقہ الفطر ہر مسلمان کے لیئے اس کی حیثیت کے برابر رکھا ہے تاکہ غرباء کی زیادہ سے زیا دہ امداد ہوسکے اور وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلامی احکامات حرف آخر ہیں شریعت کے احکامات کے بعد کسی فلسفے کی ضرورت نہیں ہے
تازہ ترین