• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصداضافہ کیاجائے، ساجدمیر

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں کم اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فی صد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔متوسط طبقہ پریشان ہے اور غریب کو مہنگائی نے کچل کر رکھ دیا ہے۔ مرکز اہل حدیث میں مختلف تنظیمی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا سکینڈل میں طاقتور اشرافیہ ملوث ہے۔ اگر انہیں بچانے کی کوشش کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔ دریں اثناء عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو نفاق سے چھٹکارا حاصل کرکے اتحاد امت پر توجہ دینا ہو گی ۔عیدگاہ مسجد شہاب پورہ میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے ۔ عید اُن کی نہیں، جنھوں نے نیک بننے کی کوشش کی اور سعادت حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہمیں جائزہ لینا ہو گا کہ امتِ مسلمہ مسائل و مشکلات کا شکار کیوں ہے اتحاد و اتفاق کا فقدان کیوں ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں مسلکی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر نفرتوں کے ایسے بیج بوئے گئے ہیں کہ ان کی فصل اب بالکل تیار ہے ۔انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور انکے عملے سمیت دیگر اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین