• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر آنے نہ آنے کامعاملہ علماء پرچھوڑ دیاجائے،محفوظ مشہدی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے قائداعظم ہاکی گراؤنڈ میں مشترکہ نماز عیدالفطر پڑھائی اور ملکی سلامتی،کشمیرو فلسطین کی آزادی اور کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعا بھی کروائی۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے عیدا لفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان درست تھا ، یہ معاملہ علماء کرام سے متعلقہ ہے، انہی پر چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں تمام اسلامی مکاتب فکر کی نمائندگی ہے تاکہ متفقہ طور پر رویت ہلال کا اعلان کیا جائے اور امت مسلمہ تقسیم نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی معاونت کیلئے موجود ہوتے ہیں۔پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا کہ چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھے جاتے ہیں اور چاند دیکھ کر ہی عید منائی جاتی ہے۔
تازہ ترین