• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود کھلونا نما چائنہ اسلحہ کی فروخت

پشاور( وقائع نگار) حکومت کی طرف سے کھلونا نما اسلحہ کی خرید وفروخت پر پابندی کے باوجودعید الفطر پر شہر میں کھلونا نما اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ عروج پر رہا اور لاکھوں روپے مالیت کے چائنا کھلونا نما اسلحہ فروخت ہوا ۔ عید الفطر کے تین دنوں میں درجنوں بچے چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں عید الفطر سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلونہ نما اسلحہ کی فورخت پر دفعہ 144 نافذ کرنے کے باوجود پیپل منڈی ، جاپان مارکیٹ سے بڑی مقدار میں چائنہ کھولنہ نما اسلحہ کی خریداری پورے شہر کو ہو ئی ہے عیدی ملنے کے بعدبچوں نے چائنہ اسلحہ خریدا اور ایک دوسرے پر چھروں سے حملے کئے ۔ جبکہ اسٹریٹ لائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا چائنہ ساخت کا بنا چھوٹا پستول اور مشن گن کی فروخت جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چائنہ اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی اور اب مخصوص دکانوں کی بجائے جنرل سٹورز پر فروخت ہو رہا ہے تاجروں کے مطابق چائنہ اسلحہ کی مانگ عید الفطر پر زیادہ ہو جاتی ہے اور سب سے زیادہ منافع بھی چائنہ اسلحہ میں ہوتا ہے اس لئے لاک ڈاون سے قبل ذخیرہ کیا گیا چائنہ اسلحہ کی فروخت کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین