• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نرسری کے قریب اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں برآمد


کراچی میں کسٹمز حکام نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کر لیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ایک اطلاع پر شارع فیصل پر نرسری کے قریب چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوا ہے۔

کسٹمز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرسری کے قریب اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کسٹمز نے کارخانو مارکیٹ سے اسمگل شدہ کپڑا پکڑلیا

کسٹمز حکام نے پکڑا گیا اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا یہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین