• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کا کارخانو مارکیٹ میں چھاپہ 5کروڑ کا اسمگل شدہ کپڑا پکڑلیا

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز کے حکم پر کلکٹر کسٹم ایم سی سی پشاور خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد سعید خان جدون ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر ارسلان سبتگین نے جمعرات کو ایک مشترکہ چھاپہ مار ٹیم بنائی جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور ڈاکٹر واجد خان اور ڈپٹی کلکٹر انٹی سمگلنگ نجیب ارجمند، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر طاہر اقبال خٹک، ڈپٹی کلکٹر عبید خان نے سپرنٹنڈنٹ امتیاز خان اور انسپکٹر کسٹم ضیاء الحق، انسپکٹر عزیز خان، انسپکٹر شہزاد بمعہ بھاری کسٹم اہلکاروں نے حیات آباد اے ایس پی وقار کھرل اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد ایوب خان بمعہ بھاری پولیس نفری نے ہارون مارکیٹ کارخانو جمرود روڈ پر سمگل شدہ کپڑے کے گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں سے چار مزدہ ٹرک غیر قانونی کپڑا پکڑا گیا اور ان گاڑیوں کو کسٹم ہائوس پہنچا دیا گیا۔ ضبط شدہ مال کی قیمت تقریباً 4 کروڑ سے پانچ کروڑ تک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سامان جو غیر قانونی طریقے سے اندرون ملک سمگل کرکے ان گوداموں تک پہنچایا جاتا ہے پھر ان گوداموں سے مزدہ ٹرکوں، بسوں، ویگنوں، موٹر کاروں اور چنگ چی موٹر سائیکلوں کے ذریعے پشاور اور پھر ملک کے دیگر شہروں تک کئی ذرائع سے سمگل کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین