• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل انٹرنیشنل معیار کے قریب بھی نہیں تھے، مکی آرتھر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔ جہاں جاتے کسی مسئلے کا اندیشہ رہتا تھا، ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔ عمر اکمل جیسے شخص کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں پاکستان ٹیم میں جو کلچر متعارف کرانا چاہتا تھا عمر اس سے دور تھے۔ اس کے مقابلے میں بابر اعظم کیا بلا کا با صلاحیت بیٹسمین ہے جو سات گھنٹے روزانہ ٹریننگ کرکے اپنے آپ کو دنیا کا بہترین بیٹسمین منوارہا ہے۔

تازہ ترین