• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سیاست کی ’ٹڈی دل‘ کا کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن سیاست کی ’ٹڈی دل‘ کا کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجود حالات میں اپوزیشن ملکی سیاست میں ’ٹڈی دل‘ کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ملتان سے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا، ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے’ٹڈی دل‘ کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین