• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امجد فرید صابری شہید کی والدہ اصغری بیگم کو پاپوش نگر ناظم آباد قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ، مرحومہ کے جنازے میں عزیز واقارب اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما عامر خان، پیپلزپارٹی کے رہنما امان اللہ محسود ، تحریک انصاف کے رہنما ریاض حیدر ، اداکار سلیم آفریدی سمیت دیگر فنکار موجود تھے ، مرحومہ کاسوئم 29مئی جمعہ کو جامع مسجد فرقانیہ لیاقت آباد نمبر4 میں ہوگا ،جبکہ خواتین کے لئے رہائش گاہ پر انتظام کیا گیاہے ۔
تازہ ترین