• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور جاپان میں مسلم لیگ (ن) کے تحت یوم تکبیر منایا گیا

ٹوکیو/ پیرس (عرفان صدیقی /رضا چوہدری) جاپان اور فرانس میںمسلم لیگ ( ن)کے زیر اہتمام یوم تکبیر منایا گیا۔ن لیگ جاپان کی یوم تکبیر سے متعلق تقریب سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور سینئر نائب صدر ملک یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم نواز شریف کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی بدولت پاکستان رہتی دنیا تک کیلئے محفوظ ہوگیا۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ایٹم بم منصوبے کی تکمیل کے لیے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب منعقد کی گئی ،جس کی صدارت (ن) لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف فرانس میں دو بارمنتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین