• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو‘ 46خطرناک مقامات کو درست کرنے کیلئے میٹریل جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوملتان سرکل میاں محمد انور نے ملتان اور شجاع آباد میں میپکو سٹاف اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے خطرناک مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی کرنیکی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو جاری ہدایات میں کہاہے کہ نشاندہی ہونے والے 46خطرناک مقامات کو درست کرنے کے لئے میٹریل جاری کردیاگیاہے ۔ افسران فوری طورپر سٹورز سے میٹریل حاصل کریں اور جون 2020ء کے پہلے ہفتے میں تمام مقامات کی درستگی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔
تازہ ترین