آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاک ڈاؤن نے کیٹ کو بھی ’ہیئر ڈریسر‘ بنا دیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لندن میں جاری لاک ڈاؤن کے ہاتھوں مجبور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں بچوں کے بال کاٹ لیے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’پیچ 6 ‘ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ  شاہی خاندان کی بڑی بہو خفیہ ہیئر ڈریسر بھی ہیں۔

38 سالہ برطانیہ کی شہزادی ڈچز آف کیمبرج ، کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں اپنے دو بچوں 6 سالہ جورج اور 5 سالہ شارلٹ کے بالوں کی تراش خراش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن ان صلاحیتوں کی ماہر ہیں ، اُن کی والدہ کیرول مڈلٹن نے کیٹ اور اُن کی چھوٹی بہن پیپا کو بچوں کے بال کاٹنا اور کھانا بنانا بھی سکھا رکھا ہے، مڈلٹن سِسٹرز کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی یہ روایت ہے کہ بچے گھر میں ہی بال کٹوا تے ہیں، جارج اور شارلٹ کی شاہی محل میں کافی دیکھ بھال کی جاتی ہے، جورج کے بال چھوٹے اور کاٹنے میں آسان ہیں جبکہ شارلٹ اپنے چہرے پر بالوں کا آنا پسند نہیں کرتی اور شارلٹ کے بال اتنے لمبے ہیں کہ آسانی سے پونی ٹیل بنائی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید