پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملک کے لیے کھیلنا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ عامر اور ان کے بارے میں غلط تاثر قائم کیا گیا کہ دونوں نے لیگز میں پیسے بنانے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی۔
فاسٹ بولر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے انہیں مثال بنانے کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیا گیا ہو۔
تھوک لگا کر گیند چمکانے پر پابندی کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ بولرز کا گیند کو چمکانا پہلی ترجیح ہوتی ہے، تھوک لگانے کی پابندی ہے تو بال چمکانے کے لیے متبادل ہونا چاہئے۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر گراؤنڈ میں جشن نہ منانے سے فرق نہیں پڑے گا۔