• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی حادثہ: متاثرہ خاندانوں کو جلد معاوضہ دیا جائے، صدر علوی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی فضائی حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

صدر مملکت سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے جمعہ کو  ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے نے صدر کو طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف اقدامات، متاثرین کی مدد اور تحقیقات پر بریفنگ دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے صدر کو آگاہ کیا کہ اب تک 44 میتیں لواحقین کے حوالےکی گئی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے رابطہ کروں گا۔

 صدر نے پی آئی اے کی جانب سے طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔

تازہ ترین