• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی ہدایت پر 2 کورونا اسپتالوں کو پانی کے کنکشن مل گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر راتوں رات دو نئے کورونا کے اسپتالوں کو پانی کے کنکشن دے دیئے گئے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد ﷲ خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی، جس کے مطابق گزشتہ رات نیپا کے 200 بستروں کے اسپتال کو واٹر کنکشن دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر گلستان جوہر کے 50 بستروں کے اسپتال کو بھی کنکشن دینے کا کام مکمل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری ورکس عمران عطا سومرو نے نیپا پر 200 بستروں کے اسپتال کا دورہ کیا۔

سیکریٹری ورکس نے اسپتال میں جاری سول ورکس کا جائزہ لے کر وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ دی کہ 3 ہفتوں میں سول ورک مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ورکس کو ہدایت کی ہے کہ آکسیجن پائپنگ، بجلی اور اے سی پلانٹ کا کام بھی ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

تازہ ترین