• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت پر مظاہرے

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کی ریاست منی سوٹا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیس کی زیرِ حراست سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مسلسل دوسرے روز پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ واقعہ میناپولس شہر میں پیش آیا۔پولیس کا الزام تھا کہ مذکورہ شخص کو ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب سے جعلی بل منظور کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن اس نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔واقعے کے بعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
تازہ ترین