• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3جون سے انگلینڈ اورشمالی آئرلینڈ کے بعض گارڈنز اورپارک کھل جائیں گے

لندن(پی اے ) نیشنل ٹرسٹ نے3جون سے انگلینڈ اورشمالی آئرلینڈ کے بعض گارڈنز اورپارک کھولنے کافیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے تحت پہلے سے بکنگ کی بنیاد پر29 سائیٹس کھول دی جائیں گی، جبکہ اگلے ہفتوں کے دوران مزید کے کھولنے کافیصلہ کیاجاسکتاہے ،تاہم پارکوں اور گارڈنز میں معمول کے مقابلے میں صرف ایک تہائی افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھاجاسکے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے انگلینڈ میں لاک ڈائون میں مزید نرمی کرنے کے اعلان اور شمالی آئرلینڈ کی جانب سے بیرونی مقامات کھول دینے کے فیصلے کے بعد کیاگیا،تاہم ویلز میں لاک ڈائون کے قواعد کے تحت تما م پراپرٹیز اور کار پارکس بند رہیں گے ،نیشنل ٹرسٹ شمالی آئرلینڈ میں بھی پارک گارڈنز کھول دے گا۔نیشنل ٹرسٹ کو لاک ڈائون کی وجہ سے رواں سال 200ملین پونڈ کانقصان ہوچکاہے۔لنکن شائر کا بیلٹن ہائوس، بکنگھم شائر کاکلیوڈن، اور ہیمپشائر کا موٹس فونٹ ان مقامات میں شامل ہیں جنھیں دیکھنے اورجہاں جانے کیلئے لوگ بکنگ کراسکتےہیں۔تاہم ان مقامات پر واقع مکان، دکانیں ،تعطیلات کی کاٹیجز اورکیمپ سائٹس بند رہیں گی،ٹرسٹ کاکہناہے کہ زیادہ تر ساحلی اور نواحی علاقے اور کار پارکس پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔لیکن ان میں سے بہت زیادہ مصروف بعض کو یا تو دوبارہ بند کرناپڑے گا یا اس میں پیشگی بکنگ کا اصول نافذ کرناہوگا۔ٹرسٹ کی ڈائریکٹر جنرل کاکہناہے کہ ہم چاہتے ہیں کہجہاں کہیں بھی ممکن ہو گارڈنز اور پارکس کھول دئے جائیں۔لیکن انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ ابتدا میں صور ت حال قطعی مختلف نظر آئے گی ،رائل ہارٹی کلچر سوسائٹی بھی پیشگی بکنگ کی بنیاد پرانگلینڈ میں واقع اپنے 4 گارڈنز کھول رہی ہے ۔  
تازہ ترین