• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگریزی روزنامہ میں پیش منظر نامہ مفروضوں پر مبنی ہے، نیب کی وضاحت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے انگریزی روزنامہ ( جنگ اور دی نیوز نہیں ) کے 15 مئی 2020ء کو”نیب کی سیاست“ کے عنوان اداریہ کے مندرجات کو مسترد کر دیا ہے ۔نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیش کیا گیا منظر نامہ بالکل قیاس آرائی اور مفروضہ پر مبنی ہے جس کا حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں، اس کا مقصد نیب کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کا تعلق کسی پارٹی، فرد یا گروپ سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنی شفافیت اور میرٹ پر مبنی کارکردگی کے حوالے سے دباؤ میں نہیں آئے گا، موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں نیب نے بدعنوان عناصر سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 178 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں نیب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو قانون کے مطابق ملک سے ختم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین