• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خیرو:صحافی فا ئر نگ سے جاں بحق، دو ملزمان گرفتار، صحافیوں کا احتجاج

گڑھی خیرو ( نامہ نگار) دوداپور شہر میں مسلح افراد نے شہر کے وسط میں فائرنگ کرکے نوجوان صحافی ذوالفقار علی مندرانی کو شدید زخمی کردیا، اطلاع ملنے پر ورثا نے پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کے دوران راستے میں ہی دم توڑ دیا، اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں شہری، صحافی برادری اور سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان شہید صحافی کے گوٹھ پہنچ گئے۔ اور ورثا سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد نے واقعے میں ملوث دو ملزمان ریاض دایو اور نذیر دایو کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے ذریعے ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور ورثا کو مکمل طور پر انصاف کی فراہمی کا بھی یقین دلایا، دوسری جانب گڑھی خیرو پریس کلب کی جانب سے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے خلاف دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین