• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300بھارتی شہری آج واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس جائینگے

لاہور(نمائندہ جنگ)لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 300 بھارتی شہری آج واہگہ بارڈر کے راستے اپنے ملک واپس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے حکومت پاکستان کی خصوصی اجازت سے واہگہ بارڈر کو کھولا جائے گا ۔ لاک ڈائون کی وجہ سے بھارت میں محصورہونے والے پانچ سو سے زائد پاکستانی بھی تین مراحل میں پاکستان واپس آچکے ہیں۔

تازہ ترین