• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے اور چوری کی 20 وارداتیں، 18 موٹرسائیکل و گاڑیاں بھی غائب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تین درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں اور 16موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ پیرودھائی، تھانہ وارث خان ،تھانہ آر اے بازار،تھانہ مری،تھانہ نصیر آباد نے کار وموٹرسائیکل، تھانہ کراچی کمپنی نے موٹر سائیکل،تھانہ ویسٹریج نےکار،تھانہ کینٹ نےموٹرسائیکل ، تھانہ ائر پورٹ نے 3،تھانہ گنجمنڈی نے 2جبکہ تھانہ صادق آباد نے 4موٹرسائیکل چوری، تھانہ مری نےگاڑی کے چار ٹائر معہ رم مالیتی 40ہزار روپےچوری، تھانہ کلرسیداں نے 10/- ہزار روپے اور سونا مالیتی 2 لاکھ روپے چوری، جنرل سٹور سے 3 لاکھ روپے،و دیگر سامان چوری،تھانہ صد ربیرونی نے 2موبائل چوری، تھانہ بنی گالہ نے کرنسی ، جیولری اور دیگر سامان چوری ، تھانہ گوجر خان نے 32000 روپے اور دو موبائل لوٹنے ،تھانہ صدر واہ نے ائر کنڈیشنر،ایل سی ڈی، جوسربلائنڈر،تھانہ مورگاہ نے طلائی زیورات، 5000روپے،چاندی چوری، تھانہ ریس کورس نے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات، 180000 روپے،موبائل، دکان کے تالے توڑ کر چاندی کی انگوٹھیاں،گھڑ یاں مالیتی2 لاکھ روپے، موبائل، 1000روپے، گھر کے تالے توڑ کر 52000روپے،ڈیوائس ودیگر سامان،تھانہ نصیر آباد نے پرس جسمیں طلائی زیورات، 15000 روپے،موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقے میں نے موبائل، تھانہ صادق آبادنے 750000اور موبائل اور پونے 5تولے زیور،گھر کے تالے توڑ کر 12 ہزار اور ایل ای ڈی، تھانہ وارث خان نے 25 ہزار اور موبائل ، تھانہ پیرودھائی نے موبائل، تھانہ گنجمنڈی نےموبائل چور ی اور چھیننے کے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین