• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وجہ سے مشکلات کاشکارہونیوالے شعبوں کومعاونت فراہمکی جائیگی ،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے تمام شعبوں اور عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ریلیف اور معاونت فراہم کی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی کوکوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے فول پروف حکمت عملی طے کی جارہی ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں بطور سربراہ ریاست ملنے والے تحائف پر بھی ہاتھ صاف کئے گئے ۔ ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کی وجہ سے درجنوں شعبوں کو نہ صرف ٹیکسز میں چھوٹ دی گئی ہے بلکہ انہیں وفاق کے تحت ریلیف پیکج بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ عام عوام سے بھی بجٹ تجاویز طلب کی گئی ہیں اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ دستاویز میں جگہ دی جائے گی ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ٹڈی دل نے 17اضلاع میں حملہ کیا ہے جسے روکنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین