• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ بلدیہ: ملزم زبیر چریا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحۂ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم زبیر چریا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

دورانِ سماعت ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کر لیے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ رؤف صدیقی نے دباؤ ڈال کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا، ملزم عبدالرحمٰن بھولا نے بھی بیان میں اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رؤف صدیقی اور عماد صدیقی نے متاثرین اور مالکان کے درمیان معاملہ حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، رؤف صدیقی اور عماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے پانچ کروڑ روپے وصول کیے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ فیکٹری مالک ارشد بھائلہ نے بھی اپنے بیان میں رؤف صدیقی کا نام لیا، شواہد کی روشنی میں رؤف صدیقی کو بھی سزا دی جائے۔

رؤف صدیقی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقوعے کے 3 دن بعد ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: سانحۂ بلدیہ، مرکزی ملزمان اپنے بیانات سے مکر گئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیکٹری مالکان اور رحمٰن بھولا نے سنی سنائی باتوں پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 17 جون کو ملزم زبیر چریا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

تازہ ترین