• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی طرف سے عوام اور اداروں سے جھوٹ بولا گیا، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ میا ں صاحب کی جھلک سے عوام کو پتا چلتا ہے وہ کبھی بھی اس طرح سے بیمار نہیں تھے، مسلم لیگ ن کی طرف سے عوام اور اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔

شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ خوفزدہ ہیں کہ لوٹی ہوئی دولت سے لندن کی پراپرٹیز کس طرح بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے، سمدھی، بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ لوگ اللّٰہ کی سزا سے ڈریں۔

تازہ ترین