• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 بے گھر پاکستانی دبئی میں پاکستان قونصل خانے کے حوالے

دبئی (سبط عارف) ایک سینئر سفارتکار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ تقریباً 200 بے گھر پاکستانیوں کو دبئی میں پاکستان قونصل خانے کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ امارات سے ان کی وطن واپسی کا انتظام کیا جائے۔ پاکستان قونصل خانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بے گھر ہوجانے سے دبئی میں پھنسے یہ پاکستانی سڑک کنارے سونے پر مجبور تھے ۔

تازہ ترین